کشمیر

بلاول بھٹو کا میر واعظ عمر کو فون، کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون کر کے پی پی کی جانب سے کشمیریوں کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 بلاول بھٹو نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون کر کے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کی اور حریت رہنما کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھی ہفتہ وار پریس فریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو بات چیت کے لئے کہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close