خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخواہ اسمبلی کو آن لائن کر دیا گیا، اجلاس براہ راست دیکھا جا سکے گا: اسپیکر اسد قیصر

پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے 8 کروڑ کی لاگت سے کے پی کے اسمبلی کو آن لائن کر دیا ۔

اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ آن لائن ہونے کے بعداب اسمبلی کا سیشن دنیا کے کسی بھی حصے میں براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کمپوٹر نصب کر دیے گئے ہیں اور ارکان اسمبلی کا کمپیوٹر استعمال کرنے کی تربیت بھی دی جائے گی۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی کو آن لائن کرنے کے بعد اب اجلاس کے دوران ارکان کاغذ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close