خیبر پختونخواہ

سازش کے تحت قائم حکومت خیبر پختونخوا کے فنڈز نہیں دے رہی

پشاور : میں صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، اگر نہیں دیا تو چھین کر لوں گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹوررازم پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت کا ڈیفنس منسٹر ایک مسخرہ ہے۔ ہماری پولیس نے امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ سازش کے تحت قائم حکومت خیبر پختونخوا کے فنڈز نہیں دے رہی۔

محمود خان کا کہنا ہے کہ وفاقی کی جانب سے صرف 5 ارب روپے جاری کیے گئے، میں صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، اگر نہیں دیا تو چھین کر لوں گا۔ قبائلی اضلاع میں زیرو سے اسٹارٹ لیا۔ وہاں پر گزشتہ 70 سالوں میں ترقیاتی کام نہیں کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام سے 100 ارب روپے سالانہ کا وعدہ کیا گیا تھا۔ صرف 5 ارب روپے جاری کیے گئے۔ قبائلی اضلاع میں پولیس اسٹیشن بنانے ہیں، اسلحہ خریدنا ہے۔ امپورٹڈ حکومت مختص حصہ نہیں دیگی تو یہ سب کیسے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close