خیبر پختونخواہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سوات موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

صوابی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوات موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے پر 35 ارب روپے لاگت آئے گی۔ پرویز خٹک کہتے ہیں انہیں وزیر اعظم نوازشریف سے کوئی توقع نہیں۔ سی پیک منصوبہ کے پی کے حکومت سے اس طرح خفیہ رکھا گیا جیسے ان کے باپ دادا کی جاگیر ہو۔ وفاقی حکومت رات کے اندھیرے میں چینی کمپنیوں سے معاہدے کرتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں سوات موٹر وے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ سوات موٹر وے منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہو گا۔ 81کلومیٹر طویل موٹر وے صوابی کرنل شیر خان انٹر چینج سے شروع ہوکر چکدرہ تک جائے گی۔ موٹر وے کی تکمیل کے بعد 40 سے زائد مقامات کی اہم اور بڑی منڈیوں تک رسائی ہو گی۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہناتھاکہ خیبر پختونخوا میں تین سال میں امن ہوا ہے۔ آج بچے سکول جاتے ہیں‘ کوئی دکاندار ڈر کر کاروبار نہیں کرتا۔ پرویزخٹک کا کہناتھا کہ کے پی کے میں بہت سے پراجیکٹ ہیں۔ اگلا پراجیکٹ میڑو بس ہے جو ایک سال میں مکمل ہو گا۔ 32 ارب سے پشاور میٹرو بس کا منصوبہ 2017ءتک مکمل ہو گا جس کا فاصلہ 32 سے 35 کلو میڑ ہو گا۔

وزیراعلیٰ کے پی کہتے ہیں کہ ہمارے شور کرنے پر وفاقی حکومت نے سی پیک میں ہمارے صوبے کو حصہ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close