خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخواہ حکومت نے ناظمین کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کر دی

پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے ناظمین کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے تاہم ناظمین کی مراعات میںکمی کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ضلع ناظم کی تنخواہ 60 ہزار سے کم کر کے 40 ہزار ماہانہ مقرر کر دی ہے جبکہ ضلع ناظم کی ماہانہ تنخواہ 50 ہزار سے کم کر کے 40 اورضلع نائب ناظم کی ماہانہ تنخواہ 50 سے کم کر کے 30 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹاﺅن اور تحصیل ناظم کی تنخواہوں میں 10 ہزار روپے کمی کر کے 30 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ویلج کونسل کے ناظم کی تنخواہ آدھی کرکے 10 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔حکومت نے نائب ناظمین کا تفریحی الاﺅنس بھی کم کر دیا ہے۔ضلع ناظمین ماہانہ 300لیٹر ، نائب ناظمین 150جبکہ ٹاﺅن اور تحصیل ناظمین 200لیٹر پٹرول استعمال کر سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close