خیبر پختونخواہ

نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں، بھیک مانگنے والے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے؛ عمران خان

پشاور: پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں لہذا نوجوانوں کو کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اگر نوجوانوں میں یہ جذبہ آگیا تو ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ایسا ممکن نہیں ہے کہ بڑی سوچ رکھنے والوں پر برا وقت نہ آئے۔

پشاور میں میگا یوتھ چیلنج میلے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لئے ہیں ،بھیک مانگنے والے انکھوں میں انکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے،پاکستان کی برآمدات 20اور سنگا پور کی 512 ارب ڈالر ہیں۔نوجوانوں کا جذبہ بڑھاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے ،جب تک آپ ہار نہیں مانتے کوئی آپکو نہیں ہرا سکتا، چیمپئن آخری گیند تک لڑتا ہے اور چیمپئن جیتنے والا نہیں بلکہ ہار کے بعد اٹھنے والا ہوتا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جب انسان میدا ن میں اترتا ہے تو اسے یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ وہ ہار گیا تو کیا ہو گا بلکہ یہ سوچیں کہ اگر آپ جیت گئے تو کیا ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close