خیبر پختونخواہ

آصف زرداری کی پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت

پشاور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

آصف زرداری نے گورنر ہاؤس پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں الیکشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔ انہوں نے پارٹی میں اختلافات جلد ختم کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close