خیبر پختونخواہ

سینیٹ میں الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کیلئے کے پی اسمبلی سے قرار داد منظور کرانیکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے ایوان بالا کے الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی سے قرار داد منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سینٹ کے حالیہ الیکشن نے ثابت کردیا کہ جب تک طریقہ کار تبدیل نہیں ہوگا ہارس ٹریڈنگ کا عمل اور چمک کا چکر چلتا رہے گا۔ اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ طریقہ کار کی تبدیلی کے حوالہ سے فیصلہ کرلیا جائے۔ اس مقصد کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی جارہی ہے جس میں سینٹ الیکشن براہ راست عوامی ووٹوں سے کرانے یا پھر اس کیلئے مناسب نمائندگی کا طریقہ کار اختیار کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ قرار داد پر تمام جماعتوں کی حمایت حاصل کی جائے گی تاکہ متفقہ طور پر منظور کرائی جاسکے۔ اس ضمن میں اسپیکر اسد قیصر خود تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close