خیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان:  شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کجھوری چیک پوسٹ کے قریب اس وقت کیا گیا، جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بھی پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید جبکہ 22 زخمی ہوگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close