خیبر پختونخواہ

این اے 4 الیکشن، امیدواروں نے پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی و تربیت کا آغاز کردیا

پشاور: این اے 4 میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیداوار الحاج لیاقت علی خان کی طرف سے پورے حلقے کے ہر پولنگ سٹیشن پر پولنگ ایجنٹس کی ڈیوٹیاں لگاکر تربیت کا عمل شروع کردیا گیا۔ اس سلسلے میں انچارج انجینئر محمد حارث ڈار نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہم ہر یو سی کے پولنگ سٹیشن پر مقرر کئے جانے والے مرد و خواتین پولنگ ایجنٹس کی علیحدہ علیحدہ ورکشاپس کرا رہے ہیں۔ ان ورکشاپس میں ہم ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی جانے والی رہنمائی ویڈیوز، تصاویر اور چارٹ کے ذریعے پولنگ ایجنٹس کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close