خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا میں فاٹا کا انضمام اب کوئی نہیں روک سکتا، سلیم صافی

خیبر پختونخوا:  سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ اب کوئی بھی فاٹا انضمام کا راستہ نہیں روک سکتا، مولانا فضل الرحمٰن اور اچکزئی جتنی بھی کوششیں کرلیں فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح انصاف، قانون اور تعلیم کی ضرورت ہے، لیکن نواز شریف اب اپنے وعدے سے ہٹ گئے ہیں۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام پشاور یونیورسٹی پرل لائن میں منعقدہ فاٹا کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، جس میں سینئر صحافی عادل عباسی کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبہ، فاٹا سٹوڈنٹس اور دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے بھی شرکت کی۔ کنونشن سے اپنے خطاب میں سینئر صحافی عادل عباسی کا کہنا تھا کہ بے پناہ ٹیلنٹ کے باوجود قبائلی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں جنہیں ملک کے دیگر شہریوں کی طرح بنیادی ضرورت اور سہولیات کے علاوہ مواقع دینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ فاٹا کے مسائل پس پشت ڈالے ہیں اور حکومتوں نے صرف وقت گزاری کی ہے۔ سینئر صحافی کے مطابق سیاستدان اس مسئلے کو حل کرنا نہیں چاہتے اس لئے فاٹا کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close