Featuredخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈٰی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے ، حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔ دونوں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close