خیبر پختونخواہ

مردان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں 3 نئی سرکاری یونیورسٹیز کے قیام کی منظوری

پشاور: صوبائی کابینہ نے مردان لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 نئی سرکاری یونیورسٹیز کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک کی صدارت میں گذشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں یونیورسٹیز ترمیمی آرڈیننس کی منظوری بھی دی گئی۔ محکمہ اطلاعات سے جاری شدہ بیان کے مطابق ان 3 نئی جامعات میں یونیورسٹی آف لکی مروت، ڈی آئی خان زرعی یونیورسٹی اور مردان انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی شامل ہیں۔ اس موقع پر کابینہ کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت مختلف شعبوں میں اعلٰی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے 28 یونیورسٹیز کام کر رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close