خیبر پختونخواہ

جنوبی وزیرستان میں ایک اور دھماکہ، ایف سی اہلکار جاں بحق

جنوبی وزیرستان: پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کا ایک جوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب اس وقت ہوا جب ایف سی اہلکار پیٹرولنگ میں مصروف تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک ایف سی جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد دھماکے کے مقام پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں افغانستان کے سرحدی علاقے سے دہشت گردوں نے امن لشکر کے مورچوں پر فائرنگ کی تھی، تاہم رضاکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close