خیبر پختونخواہ

ایف سی خیبرپختونخوا کی انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے کامیاب کارروائیاں

فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کی جانب سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے کامیاب کارروائیاں کی گئی۔

چترال، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور سوات میں منشیات، غیرملکی کرنسی، غیر ملکی اشیاء اور اسلحہ کے سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں اہم اقدامات کے ذریعے بڑی سطح پر کامیاب کاروائیاں کی گئیں اور 80 ملین روپے مالیت کا غیر قانونی سامان ضبط کیا گیا۔

ان میں اشیاء خوردونوش، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر، آٹو پارٹس اور غیر ملکی جدید اسلحہ شامل ہے۔ فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ نے افغانستان غیرقانونی طور پر سمگل ہونے والا 200 گرام سونا اور غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی۔ جس کی مالیت20 ملین روپے بنتی ہے۔

انسداد منشیات کی مختلف کاروائیوں میں 221 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات بھی برآمد کی گئی۔ ضلع باجوڑ میں 182 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ آٹھ عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی متعلقہ ادارے کے حوالے کی گئ۔ ضلع باجوڑ اور خیبر میں غیرقانونی جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ نے مختلف کاروائیوں میں 14 ٹن غیر قانونی یوریا برآمد کر کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا۔ ان تمام کاروائیوں میں 17 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close