خیبر پختونخواہ

کرم ایجنسی میں 12 شدت پسند ہلاک، پشاورمیں پولیس اہلکارشہید

کرم ایجنسی: پشاور میں ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ کرم ایجنسی میں شر پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جوابی کارروائی میں بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بدھو ثمر باغ میں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے سبب ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔

پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کرم ایجنسی لوئر کرم کے سرحدی علاقےمنگورسر میں پچاس سے زائد شرپسند چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ آور ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بارہ شرپسند مار گرائے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close