خیبر پختونخواہ

فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام عوام کی دیرینہ خواہش ہے، پرویز خٹک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ناگزیر حقیقت اور عوام کی دیرینہ خواہش ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے امریکی قونصل جنرل اسٹیفن فیکن نے ملاقات کی جس میں فاٹا انضمام، صوبے میں جاری میگا پراجیکٹس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ناگزیر حقیقت اور عوام کی دیرینہ خواہش ہے کیونکہ فاٹا میں دہشت گردی کے باعث عوام کی اکثریت خیبر پختونخوا کے اضلاع میں نقل مکانی پر مجبور ہوئی اور اب بھی 20 سے 30 فیصد قبائلی عوام خیبر پختونخوا میں خوشی سے رہ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام نے بڑی قیمت ادا کی جب کہ پشاور میں امن کا قیام بارڈر مینجمنٹ، مؤثر انٹیلی جنس اور پولیس کی بہتر کار کردگی کا نتیجہ ہے۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)، سرکلر ریلوے اور اڈوں کی منتقلی اہم ترین میگا پراجیکٹس ہیں اور یہ منصوبے ٹریفک مسائل کا کل وقتی حل ہیں، اس کے علاوہ وادی پشاور کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close