خیبر پختونخواہ

عاصمہ زیادتی کیس میں پیشرفت، 1 شخص کا ڈی این اے میچ کرگیا

مردان: مردان میں آسماء سے زیادتی اور قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ ذرائع فرانزک لیب کے مطابق، مردان سے آنے والے 145 سیمپلز میں سے ایک شخص کا ڈی این اے میچ کیا گیا جبکہ نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا۔ ڈی این اے رپورٹ آج شام خیبر پختونخوا حکومت کو ارسال کردی جائے گی۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء نے کہا ہے کہ آسماء قتل کیس میں 145 افراد کے نمونوں میں سے ایک کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔ تمام شواہد پنجاب فرانزک لیب نے کے پی کے پولیس کے حوالے کردیئے۔ انہوں نے کہا پنجاب فرانزک لیب سے خیبر پختونخوا حکومت نے تحقیقات میں جو مدد چاہی وہ ہم نے فراہم کی۔ خیال رہے کہ مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے 4 سالہ بچی آسماء گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ تاہم بعد میں اس کی لاش ان کے گھر کے قریب واقع گنے کے کھتیوں سے ملی تھی۔ 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ آسماء کا والد بہرام محنت مزدوری کی عرض سے 6 ماہ سے بیرون ملک مقیم ہے۔ واقعے کے بعد مردان پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ ڈی پی او مردان کا کہنا تھا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، کچھ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے 5 لاکھ انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close