خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا پولیس کے افسران یو این امن مشن پر جائیں گے

پشاور: یونائٹد نیشن امن مشن پر جانے کیلئے خیبر پختونخوا پولیس کے 400 افسران اور اہلکاروں کو ٹسٹ کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔ یو این کی ٹیم اسلام آباد میں ان اہلکاروں سے ٹسٹ لے گی، جس کے بعد حتمی انتخاب ہوگا۔ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ڈی آئی جیز سے کانسٹیبل کے عہدے تک کے افسران ٹسٹ کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ ٹسٹ میں کامیابی کے بعد ان کے انٹرویوز کئے جائیں گے۔ انٹرویو میں کا میاب ہونے والے کا فائنل میڈیکل چیک اپ کے بعد نامزدگی کی جائے گی۔ یو این کی ٹیم خیبر پختونخوا پولیس، پنجاب پولیس، سندھ پولیس، بلوچستان پولیس اور اسلام آباد کے اہلکاروں کے ٹسٹ اور انٹرویوز آئندہ ہفتے لے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یو این کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے اس سے قبل یو این امن مشن جانے پر پابندی عائد رکھی گئی تھی، تاہم وفاقی حکومت نے ملک میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے بعد یہ پابندی اٹھا لی تھی۔ امن مشن کیلئے ٹسٹ کیلئے منتخب ہونے والے اہلکاروں کے نامزدگی خیبر پختونخوا پولیس نے میرٹ پر کی ہے اور یو این امن مشن کی جانب سے ان اہلکاروں کو ٹسٹ کیلئے آئندہ ہفتے طلب کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close