خیبر پختونخواہ

رُکنِ اسمبلی کا حجرہ بم سے اُڑانے کی کوشش ناکام

ضلع بنوں پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء و رُکن خیبر پختونخوا اسمبلی ملک ریاض خان کے حجرے کو بارود سے اُڑانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ منڈان پولیس کے مطابق گذشتہ رات اطلاع ملی کہ رکن صوبائی اسمبلی ملک ریاض خان کے حجرے کے قریب ایک مشکوک ڈبہ پڑا ہے جس پر انہوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا اور بم ڈسپوزل یونٹ عملے کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے مشکوک ڈبے میں دیسی ساختہ بم کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے واٹر چارج کے ذریعے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ وقوعہ کے دوران ملک ریاض خان حجرے میں موجود نہیں تھے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close