خیبر پختونخواہ

افغان سفیر عمر زخیلوال کی جانب سے پیدا کی گئی غلط فہمی

پاکستانی سفارتی ذرائع اور افغان حکام کا کہنا ہے کہ طورخم پر پاکستان کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے گیٹ کے بارے میں دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمی پاکستان میں افغان سفیر نے پیدا کی

پاکستانی ذرائع اور افغان آفیشلز نے الزام عائد کیاہے کہ طور خم بارڈر پر پاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی افغان سفیر عمر زخیلوال کی جانب سے پید ا کی گئی غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ افغان سفیر نے 13مئی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے آرمی چیف سے کہا تھا کہ پاکستان طور خم بارڈر کھول دے اور پاکستان گیٹ اور بارڑ کی تنصیب جاری رکھے ۔نجی اخبار کا کہناتھا کہ ایسا لگتاہے کہ زخیلوال نے آرمی چیف کے ساتھ کی گئی کمٹمنٹ افغان حکومت تک نہیں پہنچائی یا پھر کابل انتظامیہ نے ان کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا ۔جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی اور چار دن تک بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close