خیبر پختونخواہ

فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جو اقتدار میں ہو اس طرف جھک جاتا ہے، عمران خان

بنوں: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جو اقتدار میں ہواس طرف جھک جاتا ہے۔ بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے آیا ہوں، اکرم خان دورانی اقتدار سے پہلے کیا تھے سب جانتے ہیں اور اب عوام کو اکرم درانی سے پوچھنا چاہیئے کہ انہوں نے کونسی خدمت کی ہے،  دو سال سے خیبرپختونخوا کی حکومت  بجلی کی پیدوار اور ترقیاتی کاموں کے لیے پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے ذریعے سرمایہ کرنے کے لیے سرگرم تھی تاہم (ن) لیگ نے اسے روک دیا ، مجھے کیوں نکالا حکومت نے ایم او یو سائن ہونے کے باوجود اسٹیشن بننے نہیں دئیے کیونکہ (ن) لیگ نے کام اس لئے نہیں ہونے دیا کہ عمران ہمارا تختہ نہ الٹ دے۔

عمران خان نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو مولانا کہنا توہین سمجھتا ہوں، ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا مولانا نہیں ہوسکتا، مولانا فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جو اقتدار میں ہواس طرف جھک جاتاہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ پشاور کو پیرس بنادیا لیکن سندھ اور پنجاب میں کئی بار برسراقتدار رہنے والی حکومتوں سے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کا مقابلہ کریں تو کے پی حکومت نے پولیس کو غیر سیاسی کرکے اسے مثالی بنایا، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہترین اور انقلابی اصلاحات کی، مثالی بلدیاتی نظام بنایا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے ایک ارب درخت لگائے، چار ہفتوں میں فیصلہ ہوگا کہ یہ ملک قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان کا بنے گا یا چوروں اور ڈاکوں کا بنے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close