خیبر پختونخواہ

ملکی وسائل قوم کی امانت ، کسی کی ذاتی جاگیر نہیں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کرنل شیر خان انٹر چینج پر موٹر وے کا افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا ایک صوبہ خوشحال اور دوسرے محروم رہیں اس کو برداشت نہیں کریں گے ۔ وزیراعظم بیرون ملک دوروں میں اپنے بھائی کو ساتھ لےتے ہیں جبکہ دوسرے وزرائے اعلیٰ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر وزیراعظم کوتمام صوبوں کے ساتھ ایک جیسا رویہ رکھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبوں میں احساس محرومی بڑھے تو علیحدگی کی سوچ پروان چڑھتی ہے ۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے قومی یکجہتی کو فروغ ملتا اور باہمی اعتماد کی فضا پیدا ہوتی ہے ۔ کے پی کے میں چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے ، مگر حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ قوم کو 2 روپے کی بجائے 18روپے فی یونٹ بجلی خریدنا پڑ رہی ہے جس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہوسکتا ۔ صوابی موٹر وے کو وسطی ایشیائی ریاستوں اور چائنہ کے ساتھ ملا کر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ پاک چےن اقتصادی راہداری کو گلگت ، چترال ، ہزارہ ، سوات اور پشاور سے گزارا جائے۔
صوابی موٹر وے کا افتتاح خیبر پختونخوا حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے جس سے چترال ، گلگت ، سکردو کے علاقے ترقی کی منازل طے کریں گے اور مالا کنڈ سے چین اور ایشیائی ریاستوں تک نقل و حمل اور تجارت کا راستہ کھل جائے گا جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں پانچ مقامات کو ترقی د ے کر دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات بنائے جاسکتے ہیں جس سے سالانہ پانچ کروڑ سیاح پاکستان آئیں گے اور اربوں ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ان علاقوں کو ترقی دی جائے تو پاکستانیوں کو مزدوری کے لیے امریکہ مغرب اور خلیج نہیں جانا پڑے گا بلکہ بیرونی دنیا سے لوگ روزگار کے حصول کے لیے پاکستان کا رخ کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close