خیبر پختونخواہ

جے یو آئی کا یوم تاسیس: امام کعبہ آج نوشہرہ میں نما ز جمعہ پڑھائیں گے

پشاور: امام کعبہ آج نوشہرہ میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب آج نوشہرہ میں جے یو آئی کی صد سالہ یوم تاسیس پر3روزہ عالمی اجتماع میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تین روزہ عالمی اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں خیموں کا شہر بسا دیا گیا، عالمی اجتماع میں دنیا کے 52 ملکوں کے وفود شرکت کریں گے۔” امام کعبہ کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے باعث سعادت ہے“۔  یاد رہے گزشتہ روز اجتماع میں شرکت کے لئے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب سعودی وفد کے ہمراہ پشاور پہنچے تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ امام کعبہ آج نوشہرہ میں نماز جمعہ پڑھائیں گے جس کے بعد وہ جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ تقریبا ت کا افتتاح کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close