خیبر پختونخواہ

خيبرپختونخوا کا 603 ارب روپے کا بجٹ پیش

پشاور: خيبرپختونخوا کا 603 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے جس میں ترقیاتی کاموں کے لیے 208 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے آئندہ مالی سال 18-2017 کا 603 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں ترقیاتی کاموں کے لیے 208 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے نام سے 10 فیصداضافہ کردیا گیا ہے اور 2010 کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو ان کی بنیادی تنخواہوں میں ضم کردیاجائے گا، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی 10 فیصد بڑھا دی گئی ہے اور مزدورکی کم ازکم اجرت 15 ہزارکردی گئی ہے۔
بجٹ میں سوات ایکسپریس وے منصوبہ، پشاور میں 53 ارب روپے کی لاگت سے ریپڈ بس منصوبہ اور سی پیک کے مختلف منصوبے شامل کیے گئے، آئندہ مالی سال بجٹ میں صوبے بھر میں 4 ہزار مساجد میں سولر سسٹم نصب کیے جائیں گے جب کہ بجٹ میں چار ہزار میگا واٹ ہائیڈل پاور منصوبہ اور خیبرپختونخوا میں 20 نئے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ صوبے میں 26 ہزار 598 نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔
دوسری جانب بجٹ کے دوران (ن) لیگ سمیت اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا، اپوزیشن اراکین نے بجٹ کاپیاں پھاڑ کر گوعمران گو کے نعرے لگائے اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close