خیبر پختونخواہ

پنجاب اورخیبر پختون خوا میں دھندکا راج، 3 افراد جاں بحق

صبح کے وقت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث ٹریفک اور پروازیں متاثر ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دھند کے باعث لودھراں تھانہ سٹی کی حدود میں ٹریکٹر ٹرالیاں ٹکرا گئیں، خوفناک حادثے میں تین افراد جاں سے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔

لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ بند ہونے سے جہازوں کی آمدورفت معطل ہے، ملتان ائیر پورٹ پر بھی بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے راج نے میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بہاولپور کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close