پنجاب

بلاول ن لیگ سے وزیراعظم چاہتے ہیں، ن لیگ نئے الیکشن میں جانا چاہتی ہے

لاہور : اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ عدم اعتماد میں ایک سیکنڈ بھی نہ لگاتے۔

ترجمان حکومت پنجاب حکومت حسان خاور نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن "باتیں لاکھ کی کرنی خاک کی” کی عملی تصویر بن چکی ہے۔ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ عدم اعتماد میں ایک سیکنڈ بھی نہ لگاتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے نمبرز پورے تھے تو یہ اتنے دنوں سے در بدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہے ہیں۔ اپوزیشن کی سوچ بے ربط، مستقبل کا کوئی پلان نہیں ہے۔ بلاول ن لیگ سے وزیراعظم چاہتے ہیں، ن لیگ نئے الیکشن میں جانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اپوزیشن رہنماء کہتے ہیں پنجاب میں عدم اعتماد کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اپوزیشن کے سر اور تال نہیں مل رہے۔ بڑی بڑی ڈینگوں اور بڑھکوں کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اپوزیشن کو یہی کہوں گا جب دم خم نہیں تو لمبی لمبی کیوں چھوڑتے ہو۔ اپوزیشن کو اگلے الیکشن تک اسی تنخواہ میں گزارا کرنا پڑے گا۔ عوام جانتی ہے کہ نہ یہ تیس سال اچھی حکومت کرسکے اور نہ اچھی اپوزیشن۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس جھوٹ اور پروپیگنڈا کے سوا عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں۔ پی ٹی آئی نے مختصر عرصہ میں وہ کام کیے جو عظیم پاکستان کی بنیاد ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کے انقلابی اقدامات سر چڑھ کر بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور نااہل پی پی عدم اعتماد کے خواب دیکھ رہی ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کی عوام پر رحم کھائے اور انہیں پرامن ماحول دے کر جینے کا حق دے۔ پی ٹی آئی حکومت نے لڑکھڑاتی معیشت کو سہارا دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close