پنجاب

ن لیگ کے رہنما پر حملے کا منصوبہ ناکام۔ دہشت گرد گرفتار

فیصل آباد۔ انسداد دہشت گردی فورس اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ کاررائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاجو حکمران جماعت کے رہنما کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔تفصیل کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے فیصل آباد میں کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے ہتھیار ،کمیونیکیشن کے جدید آلات ،ڈرون اور خفیہ کیمرے برآمد ہوئے ہیں ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد ن لیگ کے ایک رہنما کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close