پنجاب

آج راولپنڈی میں تحریک انصاف بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

راولپنڈی:  جلسے میں شرکت کیلیے ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا، جس کے بعد اب سکستھ روڈ فلائی اوور پر اسٹیج بنایا گیا جبکہ پنڈال چاندنی چوک تک لگایا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 26 نکات پر جلسے کی اجازت دے دی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو رات بارہ بجے سے پہلے جلسہ گاہ کو خالی کرنا ہوگا۔
جہاں ایک طرف پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں وہیں ابھی تک عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا معاملہ حل نہ ہوسکا، جی ایچ کیو کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت کے بعد انتظامیہ نے اس سے انکار کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دوپہر دو بجے زمان پارک سے راولپنڈی کیلیے روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قیادت کو تھریٹ الرٹ کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے، جس کے تحت پنڈال اور جلسہ گاہ کے اطراف میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
جلسے کی حفاظت کے لیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ بلند مقامات پر اسنائپرز بھی موجود ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close