پنجاب

شریف خاندان واضح ثبوتوں کے باوجود این آر او ٹو سے بچ نکلا : عمر سرفراز چیمہ

این آر او ٹو سے مستفید ہونے والا بھی بھاشن دے رہا ہے

لاہور : سرٹیفائیڈ لٹیرے ملک پر قابض ہوگئے ہیں ، این آر او ٹو سے مستفید ہونے والا بھی بھاشن دے رہا ہے۔

مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی کرپشن کی غضب کہانیاں زبان زد عام ہیں، شریف خاندان واضح ثبوتوں کے باوجود این آر او ٹو سے بچ نکلا۔

سرفراز چیمہ نے بیان میں کہا کہ سلیمان شہباز کے والد نے کلین چٹ دلانے کیلئے ڈگی سمیت سب حربے استعمال کیے۔ این آر او ٹو سے مستفید ہونے والا بھی بھاشن دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے لوٹنے والے کو جیل میں ہونا چاہیے تھا، مگر کرپٹ ٹولہ لٹیروں کو پروٹوکول دے رہا ہے۔ سرٹیفائیڈ لٹیرے ملک پر قابض ہوگئے ہیں۔ شریف فیملی نے معاشرے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کا زہر گھولا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے برملا اعتراف کیا کہ وہ شریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔ شریف خاندان ایون فیلڈ، مے فیئرز کے اربوں روپے کے اثاثوں کے ثبوت آج تک جمع نہیں کروا سکا۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ شریف خاندان 16 ارب کی ٹی ٹیز کے واضح ثبوتوں کے باوجود این آر او 2 سے بچ نکلا۔ ٹی ٹیز کی تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر رضوان سمیت دیگر متعلقہ کرداروں کو ہمیشہ کیلئے خاموش کروا دیا گیا۔

عمر سرفراز کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سسلین مافیا کا پیروکار ہے، جو ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔ عمران خان مافیا کو اس لیے کھٹکتا ہے کہ وہ اشرافیہ کی کرپشن کیخلاف واحد دیوار ہے۔ قوم جاگ چکی، مافیا کے دن گنے جاچکے، عوامی طاقت سے امپورٹڈ ٹولے کو بھگا کر دم لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close