پنجاب

احتساب کے بغیر انتخابات محض چہرے بدلنے کی ریہرسل ہے، سراج الحق

لاہور: جماعت اسلامی کی "کرپشن فری پاکستان مہم” کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندرونی لٹیروں سے خطرہ ہے، پاکستان کو اتنا نقصان دشمن نے نہیں پہنچایا جتنا قوم کے ان نام نہاد لیڈروں نے پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن، جوڈیشل، تعلیمی و معاشی اصلاحات لائے گی، احتساب کے بغیر انتخابات محض چہرے بدلنے کی ریہرسل ہے، ہم لوٹ کھسوٹ کے اس نظام سے قوم کو نجات دلانا چاہتے ہیں، کرپشن فری پاکستان ہماری منزل ہے، جماعت اسلامی "احتساب سب کا” تحریک جاری رکھے گی، سٹیک ہولڈروں کے درمیان مذاکرات کرپٹ سسٹم کے خاتمہ کیلئے ہونے چاہئیں، کرپشن کے حق میں نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، حکومت پاکستان کو اس کی سرپرستی کرنی چاہیے تھی مگر ہمارے حکمران امریکی خوف سے کشمیری عوام کی جدوجہد سے خود کو الگ تھلگ رکھتے ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور نائب امراء حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو بھی شریک تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close