پنجاب

شہباز تاثیر کو آپریشن کے ذریعے بازیاب نہیں کرایا گیا،

اسلام آباد : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق انکوائری رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ شہباز تاثیر کو کسی آپریشن کے ذریعے بازیاب نہیں کروایا گیاہے جبکہ اغواءکاروں نے انہیں ازخود رہا کیا ہے اور یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ شہباز تاثیر کی رہائی کیلئے تاوان وصول کیا گیا ہے یا نہیں ۔وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور ہدایت کی تھی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہناہے کہ آئی جی بلوچستان کو غلط خبر دینے پر نوٹس جاری کرنے کافیصلہ کیا گیاہے جبکہ متعلقہ افسروں کو اس معاملے میں سخت تنبیہ جاری کرنے کی بھی شفارش کی گئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close