پنجاب

عام انتخابات کے لیے نفری کی کمی کا سامنا ہے

لاہور: آئی جی پنجاب نے 4 سے 5 ماہ تک سیکیورٹی فراہمی کو مشکل قرار دیدیا

پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے 4 سے 5 ماہ تک سیکیورٹی فراہمی کو مشکل قرار دیدیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ اس وقت پولیس کچے کے علاقے میں آپریشن میں مصروف ہے، عام انتخابات کے لیے نفری کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ رہے ہیں، افغانستان سے دہشت گرد گروپس بھیجے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فوج اور رینجر کی خدمات درکار ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close