پنجاب

پاکستان عوامی تحریک نے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا، طاہرالقادری کل واپس پہنچ جائیں گے

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون پر انصاف کے حصول اور جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے اپنا نیا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کل پاکستان واپس پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون پر حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے، عید کے بعد فیصل آباد اور ملتان میں احتجاجی دھرنے اور جلسے کیے جائیں گے حتمی منظوری ڈاکٹر طاہر القادری دیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کل برطانیہ کے ڈیڑھ ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

عید کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری جلسوں اور دھرنوں کے شیڈول کا اعلان کریں گے جکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری برمنگھم میں دہشت گردی کیخلاف خصوصی ورکشاپ سے خطاب کرنے برطانیہ گئے تھے۔ ورکشاپ میں 400 سے زائد برطانوی نوجوانوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے روانہ ہو گئے۔ آج وہ دوحا میں قیام کریں گے جبکہ کل بروز جمعرات پاکستان پہنچیں گے۔ پی اے ٹی کے کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close