پنجاب

9 مئی کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے

لیڈر وہ ہوتے ہیں جو بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل میں جاتے ہیں چھپتے نہیں ہیں

ملتان: اس نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگی۔

شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگی۔

ن لیگی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ لیڈر وہ ہوتے ہیں جو بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل میں جاتے ہیں، چھپتے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کہتا ہے کہ یہ ملک میرے بچوں کےلیے محفوظ نہیں ہے۔ اس نے نوجوانوں سے لیپ ٹاپ لے کر پیٹرول اور ماچس تھمادی ہے۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ قوم کے کسی بچے کو 10 سال تو کسی کو 20 سال قید کی سزا ہو رہی ہے، ذرا قاسم اور سلیمان کو بھی کہو کہ ماچس اور پیٹرول سے جلاؤ۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگی۔ اب یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close