پنجاب

ٹرمپ جیسے 10 بھی پاکستان کا بال بیکا نہیں کرسکتے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ جیسے 10 بھی آ جائیں تو پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتے۔شیخ رشید نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی صدر کا بیان ان کی صدارتی سوچ اور قوم کی عکاسی کرتا ہے، امریکا والے دوستی نبھانہ تو دور کی بات وہ دوستی نبھا تے ہوئے عدت کے دن بھی پورے نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانیں قربان دی ہیں، ہزاروں ترقیاتی پراجیکٹس کو تباہ و برباد کیا ہے لیکن ٹرمپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کا ایمان ہے سپر پاور خدا ہے، ٹرمپ جیسے دس بھی اکٹھے ہو جائیں تو پاکستان کا بال بیکا نہیں ہو سکتا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پکارتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان کی سالمیت کو للکارا تو ساری دنیا دیکھے گی کہ مسلمانوں کی ایک قوم اٹھی جس نے اپنے بچاو کے لیے سب کچھ قربان کر کے دشمنوں کو نیست و نابود کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سال 2018 کے پہلے روز ہی پاکستان مخالف بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 15 سالوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر حماقت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close