پنجابکھیل و ثقافت

قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپرشمائلہ ستار بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث نکلیں

جناح ہاؤس کے باہرلگے کیمروں اورموبائل فوٹیجز سے واقعے کی تفتیش جاری ہے

لاہور: جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپرکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے مطابق جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ میں ملوث شمائلہ ستار کو انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا، جیوفینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا ہے۔

قومی فٹبالرشمائلہ ستارکی گرفتاری کےلیے انکی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس کے باہرلگے کیمروں اورموبائل فوٹیجز سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شمائلہ ستار فٹبال کی قومی ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں، ملزمہ شمائلہ ستار کو گرفتارکرنے کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا، جہاں اُن کی شناختی پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

پولیس نے جناح ہاوس حملےکا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کےتحت درج کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close