پنجاب

فیصل آباد، محرم کے دوران تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ سے لدی گاڑی برآمد

فیصل آباد: پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ غیر سے پنجاب لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے علاقہ غیر سے لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ذرائع کے مطابق 2 ملزمان کامران خان اور جمعدار خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن کا تعلق صوابی سے ہے اور ان کے قبضے سے 16 پسٹل، 19 رائفلیں اور 25 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close