پنجاب

تاحیات نااہلی ممبر پارلیمنٹ کو ہمیشہ کےلیے اس کے حق نماٸندگی سے محروم کرنا ہے

تاحیات نااہلی خاتمے کے بل نے پارلیمانی سیاست کو نئی زندگی دی: فردوس اعوان

لاہور:  تاحیات نااہلی قانون سے بالا سزا تھی، جسے ختم کر کے پارلیمنٹ نے اپنی حیثیت کو منوایا ہے

سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے تاحیات نااہلی خاتمے کے بل کو پارلیمانی سیاست کی نئی زندگی قرار دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاحیات نااہلی ختم کرنے کا بل پاس کرکے آئینی اور پارلیمانی سیاست کو نٸی زندگی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی قانون سے بالا سزا تھی، جسے ختم کر کے پارلیمنٹ نے اپنی حیثیت کو منوایا ہے، قانون میں سزا کا تصور بہتری کی ایک کوشش ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اس کا ہرگز مطلب کسی کا حق تلف کرنا نہیں ہے، تاحیات نااہلی کسی ممبر پارلیمنٹ کو ہمیشہ کےلیے اس کے حق نماٸندگی سے محروم کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی سیاست کو انتقام کی بھینٹ چڑھا کر داغ دار کرنے کی کوشش کی گٸی، آئی پی پی سربراہ کی سیاست میں عملی طور پر واپسی غریب عوام کےلیےخوشخبری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close