پنجاب

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت قرار

لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت قرار، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے شریف برادران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں شہباز شریف ،راناثناا للہ اور مشتاق سکھیرا کو فریق بنایا گیا ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ سامنے لانے کا حکم دیا ہے اور ملزم کیس سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہو سکتے ہیں ،لہٰذا شہباز شریف، رانا ثنااللہ اور مشتاق سکھیرا کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،عدالت نے 2 ہفتے میں وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close