پنجاب

ملتان، قدیمی تعزیئے استاد، شاگرد اور عبداللہ والا تزئین و آرائش کیلئے آستانوں میں رکھ دیئے گئے

ملتان: ملتان کے قدیمی تعزیوں استاد والا، شاگرد والا اور عبداللہ والا کو رنگ و روغن اور آرائش و زیبائش کے لئے آستانوں میں رکھ دیا گیا۔ اندرون پاک گیٹ کے علاقے محلہ قاضی جلال میں رکھا گیا، استاد کا تعزیہ، آستانہ خونی برج النگ میں رکھا گیا شاگرد کا تعزیہ اور گل روڈ کے قریب آستانہ میں رکھا گیا، تعزیہ عبداللہ والا نقش و نگار، حسن و جمال اور نفاست میں اپنی مثال آپ ہے۔ واضح رہے کہ یوم عاشور کو استاد کا تعزیہ اندرون پاک گیٹ اور شاگرد کا تعزیہ خونی برج سے برآمد ہو کر چوک حرم گیٹ جبکہ تعزیہ عبداللہ والا گل روڈ سے برآمد ہو کر اور شاگرد کے تعزیے شیدی لعل تک لایا جاتا ہے۔ تزئین و آرائش کے بعد تینوں تعزیوں کو زیارت کے لئے رکھ دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close