پنجاب

سانحہ نو مئی : پی ٹی آئی کے 22 اہم رہنماء اشتہاری قرار

لاہور: سانحہ نو مئی اور جناح ہاؤس حملے کے مرکزی مقدمے میں پی ٹی آئی کے 22 اہم رہنماء اشتہاری قرار دے دیے گئے۔

میاں اسلم اقبال، مراد سعید، عندلیب عباس، احمد نیازی، فرخ حبیب، زبیر نیازی، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر بھی اشتہاری قرار دے دیے گئے۔ ملزمان کو مقدمہ نمبر 96/22 میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بار بار بلوایا گیا۔

پولیس کے مطابق طلبی کے نوٹسز کے باوجود ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، ملزمان کے گھروں، ڈیروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے، عدالت سے احکامات لیکر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
مجموعی طور پر 282 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close