پنجاب

وفاقی حکومت نے بھی بینظیربھٹو قتل کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

راولپنڈی: آصف زرداری اور سزا یافتہ پولیس افسران کے بعد وفاقی حکومت نے بے نظیربھٹوقتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق وفاقی حکومت نے بے نظیربھٹوقتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے وکیل بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں اوراب سابق پراسیکیوٹرز کی جگہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فیصل محمود راجا نئے وکیل مقررکر دیئے گئے۔درخواست میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فیصل محمود راجا نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ رفاقت ،حسنین، شیرزمان، عبدالرشید اوراعتزاز شاہ کو سزائے موت دی جائے جب کہ سعود عزیز، خرم شہزاد کی سزاوٴں میں اضافہ کرکے پھانسی کی سزا میں تبدیل کیا جائے۔
حکومت کے پاس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا آج آخری دن تھا جب کہ حکومتی اپیلوں کی سماعت 2 اکتوبرکو جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل ڈویثرن بینچ کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری اور مقدمے میں سزا یافتہ پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد نے بھی فیصلے کے خلاے اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close