پنجاب

استحکام پاکستان پارٹی کا حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کرنے کے اقدام پر اظہار اطمینان

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کرنے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اقدام پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

آئی پی پی کے صدر علیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے اور انتخابات کے جلد انعقاد کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت خوش آئند امر ہے اس سے بہتر حل نکلے گا، بہتر ملکی مستقبل اور معیشت کیلیے عام انتخابات سے متعلق ابہام دور ہونے چاہئیں۔
علیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنے منشور کی بنیاد پر عام انتخابات میں حصہ لے گی، ہر حلقے سے مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے اور بھرپور کامیابی حاصل ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن معیشت کی مضبوطی اور عام آدمی کے مسائل کے حل پر ہوں گے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ بھی تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close