پنجاب

اگر الیکشن کل ہوتا ہے تو ہم کل ہی الیکشن کے لیے تیار ہیں

پیپلز پارٹی اندر کچھ اور سیاست کے لیے باہر کچھ اور بات کرتی ہے

ملتان: چیئرمین پی ٹی آئی امریکا کا پتلا تھا اور چورن بیچ رہا تھا جو پکڑا گیا۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اندر کچھ اور سیاست کے لیے باہر کچھ اور بات کرتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کل ہوتا ہے تو ہم کل ہی الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ جنوری میں برفباری ہوتی ہے، صرف یہ بتادیں کہ الیکشن کرائیں گے کیسے؟

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو جن سے خطرہ تھا وہ خطرہ اب ختم ہوچکا ہے، نواز شریف ووٹ کو عزت دو سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے کابینہ میں بیٹھ کر نئی مردم شماری کا فیصلہ کیا تھا، نئی مردم شماری ہوگی تو نئی حلقہ بندیاں بھی ہوں گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی امریکا کا پتلا تھا اور چورن بیچ رہا تھا جو پکڑا گیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کو جبر اور تشدد کے ذریعے نہیں نکالنا چاہیے، افغانستان سے جو دہشتگرد آرہے ہیں ان کو روکیں۔ افغانوں کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا وہ مناسب نہیں، افغان ہمارے مہمان ہیں روایات کے مطابق رویہ رکھنا چاہیے تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close