پنجاب

سراج الحق نے نواز شریف کی آمد کو عدالتوں کا امتحان قرار دیدیا

عوام تماشا دیکھیں گے کہ عدالت پارٹی لیڈر اور عام آدمی میں کیا فرق کرتی ہے

ملتان: اب یہ عدالتوں کا امتحان ہے کہ وہ 24 اکتوبر کے بعد نواز شریف سے کیا سلوک کرتی ہیں

سراج الحق تربت میں دہشت گردی سے جاں بحق ملتان کے باسیوں کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ یہ کیسا ملک ہے ایک شخص حلال روزی کے لیے نکلتا ہے اور اس کی لاش واپس آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار ان غریب خاندانوں کے پاس نہیں آیا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں بتائیں انہوں نے اب تک کیا ایکشن لیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب یہ عدالتوں کا امتحان ہے کہ وہ 24 اکتوبر کے بعد نواز شریف سے کیا سلوک کرتی ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ عوام تماشا دیکھیں گے کہ عدالت پارٹی لیڈر اور عام آدمی میں کیا فرق کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close