پنجاب

خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

 لاہور: ایف آئی اے لاہور نے خدیجہ شاہ کو جیل سے اپنی حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے لیگل ایڈوائزر رانا اعجاز خلیل پیش ہوئے اور جج سے خدیجہ شاہ کے 14 روزہ جسمانی ریماںڈ کی درخواست کردی۔

جوڈیشل کورٹ نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل کورٹ کے جج عمران عابد کے روبرو خدیجہ شاہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے لاہور نے خدیجہ شاہ کو جیل سے اپنی حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا۔

وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ نو مئی کو خدیجہ شاہ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کیے اور وہ ٹویٹ ابھی تک ری ٹویٹ ہورہے ہیں۔

اس پر خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ پانچ ماہ سے جیل میں ہیں کیا خدیجہ شاہ جیل سے ٹویٹ کررہی ہے؟ خدیجہ شاہ کے سینئر وکیل ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں مصروف ہیں، عدالت کیس کو انتظار میں رکھ لے۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے بعد میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے خدیجہ شاہ کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close