پنجاب

جب پاکستان میں جماعت اسلامی کی حکومت ہوگی تعلیم مفت ہوگی

کرپشن ختم کرکے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے

 لیہ: جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو نہ ڈاکٹر عافیہ قید ہوتی نہ کشمیر پر قبضہ ہوتا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔ خواتین کےلیے علیحدہ اسکولز، کالجز اور جامعات بنائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لیہ میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے جنوبی پنجاب میں جاگیر داروں کی حکمرانی ہے۔ جنہوں نے جاگیر داروں کو چیلنج کیا ہے ان کی دعوت پر لیہ آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو نہ ڈاکٹر عافیہ قید ہوتی نہ کشمیر پر قبضہ ہوتا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا حکومت ملی تو سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔ خواتین کے لیے علیحدہ اسکولز، کالجز اور جامعات بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں جماعت اسلامی کی حکومت ہوگی تعلیم مفت ہوگی۔ ہماری حکومت میں جو والد اپنی بچی کو تعلیم سے محروم کرے گا وہ جیل جائے گا۔ ہم یکساں تعلیمی نظام متعارف کرائیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ کرپشن ختم کرکے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بچے اسرائیلی ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہیں۔ ہم نے فلسطین کےلیے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close