پنجاب

چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہونا قابل مذمت ہے

لاہور:آئی پی پی کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عثمان ڈار کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کی ہے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہونا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماں کو بےتوقیر کر کے سیاسی بیانیہ بنا کر ریٹنگ لینا قابل افسوس ہے۔

ترجمان آئی پی پی کا کہنا تھا کہ ماں کے کندھے پر سیاسی بندوق چلانے والے غیرت مند بیٹے اخلاقی، مذہبی، سماجی روایات پامال نہ کریں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن میں غیرت مند بیٹے سامنے آئیں۔ ماں جیسے مقدس رشتے کو پامال نہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close