پنجاب

چھرے مار کے حملے، ضلع وسطی میں 25 خواتین پولیس اہلکار تعینات

کراچی: کراچی میں تیزدھار آلے سے حملے کے وار جاری ہیں،کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات بڑھادیئے گئے ہیں.ضلع وسطی میں 25 خواتین اہلکار کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 9 میں تیز دھار آلے کے حملے سے زخمی ہونے والی 15سالہ اریج پرحملے کی تفتیش میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے. تفتیشی حکام کے مطابق اریج کے بھائی نے اپنے بیان میں 125موٹر سائیکل پر سوار ہیلمٹ پہنے حملہ آوور کا ذکر کیا ہے. تاہم حملے کی جگہ سے ہی سی سی ٹی وی کیمرا ملا اور نہ ہی روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کی نشاندہی ہو سکی ہے۔دوسری جانب ضلع وسطی میں 25 سادہ لباس خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیاہے جبکہ 50 پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ضلع شرقی سے وسطی کے داخلی اور خارجی راستوں پر رش کے اوقات میں ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او سطح کے افسران کڑی نگرانی کریں گے۔ڈی آئی جی شرقی سلطان خواجہ کے مطابق منڈی بہاﺅلدین سے گرفتار ہونے والے ملزم وسیم کو کراچی لانے کےلئے قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں،تاہم ملزم وسیم کے بیانات سے شبہ ہوتا ہے کہ وہ خواتین پر حملے میں ملوث نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close